اسٹیٹ بینک کے غیرمعمولی اقدامات، ڈالر نیچےآنےلگا

اسٹیٹ بینک کے غیرمعمولی اقدامات، ڈالر نیچےآنےلگا


 کراچی(24نیوز) اسٹیٹ بینک کے غیرمعمولی اقدامات کے باعث ڈالر نیچے آنےلگا، روپے کی قدر میں برتری کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ 5 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے کی رکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے غیرمعولی اقدامات سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑنے لگے ہیں۔ اونچی اڑان کرنے والے ڈالر کے پر کٹنا شروع ہوگئے۔گزشتہ چار روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 9 روپے کمی بعد 121 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایشیا کی سب سےبڑی مویشی منڈی قائم 

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی 4 سال بعد ڈالر کے ریٹ گرگئے، ڈالراسوقت 122.50 پر ٹریڈ کر رہا ہے، ڈالرنیچے آتےہی 450 ارب روپے کے ملکی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوگیا۔د

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito