بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑجاری

بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑجاری


  کوئٹہ ( 24نیوز )   بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑجاری ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی2  آزاد اراکین سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جس سے اس کے حمایتی ارکان کی تعداد تینتیس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے تمام جماعتیں کوششیں میں لگی ہیں۔ انتخابات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی15 نشستیں حاصل کر کے سرفہرست رہی۔ حکومت سازی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کو مجموعی طور پر33ارکان کی حمایت درکار ہے جس کے لئے بی اے پی اب تک2آزاد امیدواروں سمیت اے این پی کے3جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے2ارکان کی حمایت حاصل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےالیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا 

بلوچستان عوامی پارٹی کی حمیت کرنے والی دونوں جماعتیں اے این پی اور ہزراہ ڈیموکریٹک پارٹی ماضی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مضبوط اتحادی رہی مگر حکومت سازی کے لئے ان دونوں جماعتوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی 7نشستوں کے ساتھ ایم ایم اےکی 9 پی ٹی آئی اکی 4 نشستوں کو ملاکر اپنا اتحاد بنا سکتی ہے جہاں و ہ 3آزاد پنچھیوں کو بھی اپنےساتھ ملانےکوشش کریں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito