ہولی وڈ ہیرو آرنلڈ شوارزانیگر کی 72ویں سالگرہ

ہولی وڈ ہیرو آرنلڈ شوارزانیگر کی 72ویں سالگرہ


(24نیوز) ہالی وڈ  کمانڈو ہیرو آرنلڈ  شیوارز نیگر آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ہولی وڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزانیگر آج تیس جولائی کو اپنی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔  پیشہ ور باڈی بلڈر اور سیاستدان آرنلڈ نے اداکاری کا آغاز 1969میں کیا اور پہلی فلم میں ہی کمال اداکاری کے بعد انہیں آرنلڈ اسٹرونگ کا لقب ملا۔ انہوں نے زیادہ تر سائنس فکشن اور ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ٹرمینیٹر سیریز، دی ایکسپینڈایبل، دی لاسٹ سٹینڈ، ٹوٹل ری کال آرنلڈ کی مشہور فلمیں ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ مسٹر یونیورس اور مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

سیاسی وابستگی کی وجہ سے وہ فلمی دنیا کو کم وقت دینے لگے۔ آرنلڈ دو مرتبہ کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔