امریکہ، بزرگ مسلمان پر وحشیانہ تشدد

امریکہ، بزرگ مسلمان پر وحشیانہ تشدد


(24 نیوز) امریکی ریاست بالٹی مور میں ایک 59سالہ مسلمان بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین افراد نے مسلمان بزرگ پر اس وقت حملہ کیا جب البرمل اسٹریٹ کو عبور کر رہے تھے۔ حملہ آوروں نے ان کی ٹوپی اتاری اور ان کو مارا پیٹا۔ حملہ آوروں میں2 مرد اور 1عورت شامل تھی۔ دوسری  جانب بالٹی مور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 32ہزار ڈالر  انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔