بس ریپڈ منصوبہ نے پشاور والوں کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا


پشاور (24 نیوز) بس ریپڈ منصوبہ کی کھدائی سے فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی جس کے باعث سولہ ہزار انٹرنیٹ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب بی آر ٹی کے کام کے دوران فائبر آپٹک کٹ گئی جس کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد انٹرنيٹ صارفین متاثر ہوئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھئے: ڈیٹااسکینڈل کے بعد فیس بک نے بڑا قدم اٹھا لیا

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کٹنے والی تاروں کو جلد ٹھیک کر لیا جائے گا لیکن تاحال انٹر نیٹ سروس بحال نہیں کی جا سکی۔ جس سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں بس ریپڈ منصوبہ جیسے جیسے تکمیل کے قریب پہنچ رہا ہے۔ ٹریفک مسائل کے ساتھ دوسرے عوامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عوام اس منصوبہ کی افادیت بھلا کر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔