فاروق ستار کو اسلام آباد ہائیکورٹ راس آ گئی


اسلام آباد (24 نیوز) فاروق ستار کو پارٹی کنوینئرسے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ سے ہٹانے کے فیصلہ کے خلاف فاروق ستارکی درخواست پر سماعت کی۔ فاروق ستارکی جانب سے ایڈووکیٹ بابر ستارپیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعلیٰ  بلوچستان نے وفاقی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

 بابر ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ کنوینرشپ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا حکم امتناع جاری کرنے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات بڑھ جائیں گے؟ جس پرایڈووکیٹ بابر ستار نے پارٹی معاملات میں کشیدگی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

ضرور پڑھئے: پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دے دیا

  فاروق ستار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ پارٹی ہے۔ کوئی دوسرا بندہ پارٹی کی سربراہی کا دعویٰ کرے تو الیکشن کمیشن کو اس پر سماعت کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو11 اپریل کے لیے جواب طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، کنورنوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے: امریکہ میں کرکٹ کی بحالی کیلئے نجم سیٹھی کوشاں

 ادھر بہادر آباد روانگی سے قبل پی آئی بی میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلہ کے بعد اب دوبارہ ایم کیو ایم کا سربراہ ہوں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد قانونی دباؤ آ گیا تھا۔ بہادرآباد جانے میں رکاوٹ اب ہٹ گئی۔ سربراہ کی حیثیت سے بہادر آباد جا رہا ہوں۔

وہاں پہنچ کر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے بہادرآباد آنے میں رکاوٹ تھا۔ وہ اب دور ہو گئی۔ بہادرآباد ایم کیو ایم پاکستان کا مرکز ہے اور سربراہ کی حیثیت سے آیا ہوں۔

پڑھئے اور جانئے: بس ریپڈ منصوبہ نے پشاور والوں کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا

 ذرائع کے مطابق متحدہ کے عارضی میں مرکز میں دونوں دھڑے جمع ہوئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار بطور سربراہ بہادرآباد پہنچے۔ جہاں ان کا کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کشور زہرہ نے گلدستہ پیش کیا۔ فاروق ستار بہادرآباد والوں کے ساتھ بہادرآباد مرکز میں موجود رہے اور ملاقات میں گلے شکوے بھی کیے گئے۔