سعودی ولی عہد نے امریکی لباس پہننا شروع کر دیا

سعودی ولی عہد نے امریکی لباس پہننا شروع کر دیا


واشنگٹن(24نیوز) ٹرمپ سے ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد امریکی رنگ میں رنگ گئے،سعودی روایتی لباس چھوڑ کر پینٹ کوٹ پہننا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے 2 ہفتے کے سرکاری دورے پر گئے۔ جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت سیاسی قیادت،  کاروباری شخصیات ، ٹیکنالوجی فرموں اورصنعتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:بھارت کی نیندیں حرام کرنے ”بابر“آگیا 

 انہوں نے صنعتی ، تجارتی ، معاشی اور سیاسی تعلقات کے فروغ اور 2طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے یہ ملاقاتیں روایتی اور رسمی پروٹوکول کے ساتھ کیں۔ وہ نیو یارک میں مختلف انداز میں دیکھے گئے۔

یہ ضرور پڑھیں:ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی 

  سعودی ولی عہد امریکا کی معروف کاروباری شخصیت مائیکل بلومبرگ کے ساتھ ایک کافی شاپ میں مل بیٹھے۔ خود کافی آرڈر کی اوربل بھی ادا کیا۔ کسی پروٹوکول کے بغیر ایک کافی شاپ میں آئےاور لوگوں سے خوب گپ شپ کی۔