فواد خان،دپیکا پڈوکون پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

فواد خان،دپیکا پڈوکون پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار


ممبئی(24نیوز)  نامور پاکستانی اداکارفواد خان اور بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون 2سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور فواد خان کی جوڑی کل دبئی میں ہونے والے ایک اسٹیج شو کے دوران تقریباً 2سال بعد ایک بار پھر جلوے بکھیرتی نظرآئے گی۔  اس سے قبل دونوں اسٹارز نے ایک ساتھ تقریباً 2سال پہلے ممبئی میں ایک تقریب میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی تھی اور اپنی خوبصورت کیمسٹری سے تمام لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

واضح رہے کہ تقریب میں فواد اور دپیکا کے علاوہ اداکارہ ودیا بالن، جیکی شروف اورعرفان خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار جلوے بکھیریں گے۔ دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے فواد خان کا کہنا تھا کہ دپیکا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار ہے اور اس وقت میں کیا محسوس کررہا ہوں اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

علاوہ ازیں دونوں کی خوبصورت کیمیسٹری کی ہی  وجہ سے فلم’’پدماوت‘‘میں دپیکا کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کیلئے  ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسند اداکار فواد خان تھے اور وہ چاہتے تھے کہ فواد خان یہ کردار ادا کریں جب کہ بھنسالی کے سامنے اس کردار کیلئے دپیکا پڈوکون نے بھی فواد خان کی حمایت کی تھی لیکن بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی وجہ سے فواد خان فلم میں کام نہ کرسکے ۔