حضرت علیؓ کا جشن ولادت ادب و احترام سے منایا جا رہا ہے

حضرت علیؓ کا جشن ولادت ادب و احترام سے منایا جا رہا ہے


 24نیوز: حضرت علی بن ابی طالب رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد کا نام ابوطالب اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد ہے۔

حضرت علیؓ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ بچپن میں حضرت محمدؐ کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی۔ آپؐ کی زیر نگرانی حضرت علیؓ کی تربیت ہوئی۔ حضرت علیؓ پہلے بچے تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا۔ آپؓ کی عمر اس وقت تقریباً دس یا گیارہ سال تھی۔

حضرت علیؓ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریمؐ آپؓ کی بہت عزت کرتے تھے اور اپنے قول و فعل سے آپؓ کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔

آپؓ حضرت محمدؐ کے داماد تھے۔ حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ آپؓ کے صاحبزادے تھے