پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم، مذاکرات کی تاریخ طے


اسلام آباد (24 نیوز) پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر مذاکرات 2اور3اپریل کوہوں گے۔ مذاکرات میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان ہے یا نہیں، اس حوالے سے مختلف ذرائع کے دعوے بھی سامنے آ گئے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر مذاکرات 2اور3اپریل کو ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت کریں گے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ٹیرف لائنز کا معاملہ حاوی رہے گا۔ وزارت تجارت 60سے 75فیصد تک ٹیرف لائنز کھولنے کے لیے تیار ہے۔ ایف ٹی اے ٹو میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ہاں میں فریادی ہوں ، وزیر اعظم پاکستان کا اعتراف

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کوئی بڑے بریک تھرو کا امکان نہیں ہے۔ مقامی انڈسٹری، فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ تحفظات دور کیے بغیر معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ ایف بی آر چین کو 75فیصد ٹیرف لائنز کھولنے کی مخالفت کر رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ دور میں چین کے ساتھ ایف ٹی اے ٹو کرنا انتہائی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا یہ 10واں دور ہو گا۔ ایف ٹی اے ٹو پر پاکستان اور چین کے درمیان 3سال میں مذاکرات کے 9دور ہو چکے۔