حکومت کا پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کرنیکا فیصلہ



اسلام آباد(24نیوز) گاڑیاں استعمال کرنے والے ہوجائیں خبردار کیوں کہ حکومت نے جاتے جاتے ان پر ایک اور بوجھ  ڈالنے کا سوچ لیا ہے۔

حکومت نےجاتے جاتے پھرپٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی،  یکم جون سے پٹرول 7 روپے46 پیسے جبکہ ڈیزل 7روپے 86 پیسے لٹر مہنگا کرنے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5روپے 25 پیسے بڑھنے کا خدشہ ہے۔مٹی کاتیل 5 روپے61 پیسےمہنگاہوسکتا ہے۔اوگراحکومت کوسمری آج بھجوائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا تھا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔