شکیرا کا اسرائیلی دارالحکومت میں پرفارم کرنے سے انکار

شکیرا کا اسرائیلی دارالحکومت میں پرفارم کرنے سے انکار


24نیوز: کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارا شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے۔ معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں۔ لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔

لائیو نیشن اپنے ٹوئٹر پیغام میں نے لکھا ہے کہ میڈیا نے حالیہ موسم گرما میں شکیرا کی تل ابیب میں پرفارمنس کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے، کوئی مناسب تاریخ نہیں مل سکی، لیکن جلد ہی شکیرا اپنے مداحوں کے لیے ایک شو کریں گی۔

دوسری جانب اپنی افیشل ویب سائٹ پر دی گئی تاریخوں میں بھی اسرائل کے شو کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں ہے

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito