دہلی (24نیوز) بالی ووڈ کےمعروف اداکارارجن رامپال نےاہلیہ مہرجیسیاکیساتھ20سالہ زندگی کےطویل سفرکےبعدعلیحدگی اختیارکرلی۔
20سال کاسفرتمام ہوا، بالی وڈاداکارارجن رامپال اورمہرجیسیا نےدودہائیاں ساتھ بیتانےکےبعدراستےبدل لیے۔بھارتی میڈیاکےمطابق بالی وڈاداکارارجن رامپال اوراُن کی اہلیہ مہر جیسیاکےتعلقات کافی عرصےسےسردمہری کاشکارتھے۔آخرطویل اختلافات کےبعددونوں فنکاروں نےعلیحدگی کافیصلہ کرہی لیا۔البتہ اسٹارجوڑےکےاختلافات کی کہانی سامنےنہ آسکی۔ارجن اورمہرنےعلیحدگی کی خبروں کی تصدیق کرتےہوئےاسےباہمی رضامندی قراردیا۔
پڑھنا مت بھولیں: شکیرا کا دارالحکومت اسرائیلی دارالحکومت میں پرفارم کرنے سے انکار
معروف بالی وڈاداکارنےآپسی طبیعتوں کافرق مانتےہوئےعلیحدگی کااعلان کیا۔ان کاکہناتھاہم ایک فیملی ہیں اورہماراپیارایک دوسرےکےلئےہمیشہ رہےگا۔دونوں بیٹیوں کےحوالےسےانہوں نےکہا ہم اپنی بیٹیوں مہیکااورمائرہ کےلئےہروقت موجودرہیں گے۔