خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی


  خیبرپختونخوا (24نیوز)   محکمہ صحت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں گزشتہ دور کے منصوبے بھی شامل کیے گئے۔

15 نئے ہسپتالوں میں 13 ہسپتال گزشتہ حکومت میں شروع کیے گئے تھےدوسری جانب پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے۔ کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں85علاج گاہوں پرچھاپے مارے۔

سیل کیے جانے واے اڈوں میں 11جنرل فزیشن، پانچ پانچ حکیم و جراح اور لیبارٹریاں اور دو جعلی دندان ساز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان

 ظہور کلینک، رحیم میٹرنٹی اینڈ جنرل ہسپتال، ندیم کلینک، الفضل کلینک، عدیل کلینک، النور فرسٹ ایڈ میڈیکل سنٹر اینڈ ہومیوپیتھک کلینک، لیاقت علی کلینک، افضل کلینک کو سیل کیا گیا، اویس کلینک،  فرحان کلینک ، اصغر کلینک ،حافظ لیب،علی ایکس سنٹر،علی ڈیجیٹل لیب،زینب لاہور لیبارٹری اور میڈکس ڈائیگناسٹک لیب اینڈ ایکس کو بھی سیل کر دیا گیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:جاپانی سائنسدانوں نے موٹاپا بھگانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ لیا

 پانچ حکیموں اورجراحوں کے کاروبار بھی بند کیے گئے ہیں جن میں طاہر جراح، میاں الکرم شفاخانہ، حافظ جراح، بسم اللہ پنسار سٹور اور سردار میڈیکل سٹور شامل ہیں۔ دودندان سازوں فیاض ڈینٹل کلینک اورادیاں ڈینٹل کلینک کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں85 علاج گاہوں پرچھاپے مارے ۔