وزیراعظم شاہد خاقان روس کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہونگے


اسلام آباد(24 نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روس کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے ، وزیراعظم روس کے شہر سوچی میں شہنگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روس کے وزیراعظم کی دعوت پر دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہنگائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔

 پاکستان مستقل رکن بننے کے بعد کونسل آف ہیڈ اجلاس میں شرکت کر رہا ہے ، سربراہان اجلاس کے دوران وزیراعظم اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔