سندھ حکومت کی 12ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

سندھ حکومت کی 12ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست


کراچی(24نیوز)  سندھ حکومت کی 12ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست دیدی، کراچی، حیدرآباد، سکھر میں موبائل فون سروس بند کی جائے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وزارت داخلہ کو 12ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست دی ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر میں موبائل فون سروس بند کی جائے,ہوم سیکرٹری کے مطابق موبائل فون سروس سکیورٹی کے پیش نظر بند کی جائے گی،تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔