ملک میں انسانی اسمگلنگ کا دھندا عروج پر پہنچ گیا،اسمگلروں کو کھلی چھوٹ

ملک میں انسانی اسمگلنگ کا دھندا عروج پر پہنچ گیا،اسمگلروں کو کھلی چھوٹ


اسلام آباد (24نیوز)  ملک میں انسانی اسملنگ کا دھندا عروج پر،اشتہاری انسانی اسمگلروں کوکھلی چھوٹ دیدی گئی،صرف اسلام آباد ریجن سے 760 اشتہاری سمگلروں کا بین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطے کا انکشاف ہوا.

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری انسانی سمگلروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے صرف اسلام آباد ریجن سے 760 اشتہاری سمگلروں کا بین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلر پاکستان سے ترکی۔ یونان۔ ایران۔ اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں نیٹ ورک چلارہے ہیں،،ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی کو 448جبکہ اسلام آباد کو 312اشتہاری سمگلر مطلوب ہیں۔

دارالحکومت کے علاقے کراچی کمپنی۔بلیو ایریا۔جی الیون جبکہ راولپنڈی میں سکستھ روڈ صدر اور راجہ بازار انسانی سمگلروں نے دفاتر کھول رکھے ہیں مگر ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں۔

خطرناک اشتہاری انسانی سمگلروں میں سے متعدد ملزمان سانحہ تربت میں بھی ملوث ہیں،اشتہاری انسانی سمگلروں کے مختلف گینگ ہیومن ٹریفکنگ کے علاوہ نوجوانوں کواغوا بھی کرتے ہیں۔