کئی ماہ سے زیر علاج سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی انتقال کرگئے

کئی ماہ سے زیر علاج سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی انتقال کرگئے


اسلام آباد(24نیوز): سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی انتقال کرگئے، وہ کئی ماہ سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ اکرم زکی کی نماز جنازہ کل دس بجے اسلام آباد میں ادا کی جائےگی۔

سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی دل کے عارضہ میں مبتلا تھے 1993میں اینجیوگرافی اور 2006 میں دل کی اوپن سرجری ہوئی تھی۔ اکرم ذکی 27 اکتوبر 1931 کو پیدا ہوئے ،1954 میں وزارت خارجہ میں سروس کا آغاز کیا اور 1993 میں سیکرٹری خارجہ کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے ۔

دوران سروس وہ چین ، امریکہ ، نائیجیریا ، فلپائن میں پاکستان کے سفیر رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں سیاسی سفر کا آغاز کیا اور مارچ 1997 سے لیکر مارچ 2002 تک سینیٹر رہے انہںں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمیں مقرر کیا گیا ۔

مزید دیکھئے: