عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی


اسلام آباد( 24نیوز ) اوگرا نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو نظرانداز کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 35 فیصد کمی نظر انداز کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے تک اضافہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 5 روپے 21 پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔