امریکی صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی

امریکی صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی۔

جی ٹوئنٹی اجلاس 30 نومبر سے یکم دسمبر تک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہو رہا ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہونی تھی۔ امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونے سے قبل روسی صدر سے ملاقات کا کہا لیکن پھر انہوں نے اچانک ہی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ روس کی جانب سے یوکرائن کے بحری جہاز اور عملے کی واپسی نہ ہونے کی اطلاعات پر روسی صدر کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔