چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 اختتام پذیر

چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 اختتام پذیر


کراچی ( 24 نیوز ) چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی روز مسلح افواج کے دہشتگردی کے خلاف عملی مظاہرے نے نمائش میں شریک ملکی اور غیر ملکی وفود کے دل جیت لئے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے نمائش کو سنگ میل قرار دے دیا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روز  تک دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا میلہ سجا رہا ، جس میں دنیا کے50 ممالک کے 262 مندوبین شریک ہوئے، نمائش میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں عسکری ساز و سامان تیار کرنے والی 522 کمپنیوں نے اپنے اسٹالز سجائے، اختتامی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے حصہ لینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں نمائش میں تینوں مسلح افواج کی سروسز کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے فوجی سربراہان نے شرکت کی، نمائش میں پاک افواج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے عملی مظاہرے بھی کئے گئے جس میں جوانوں نے تربیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

یاد رہے نمائش کے دوران مختلف کمپنیوں کے درمیاں پانچ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے، اگلی آئیڈیاز نمائش نومبر دو ہزار بیس میں منعقد ہوگی۔

مزید خبریں جانیئے:  https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg