نیب کی کارروائی، سابق ایس ایس پی رائے اعجاز گرفتار

نیب کی کارروائی، سابق ایس ایس پی رائے اعجاز گرفتار


کراچی ( 24 نیوز ) پنجاب پولیس کرپشن کیس میں نیب کراچی نے سابق ایس ایس پی رائے اعجاز کوگرفتارکرلیا،  نیب کی خصوصی ٹیم رائے اعجاز کو لاہور منتقل کرے گی۔

نیب کراچی نے شارع فیصل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق ایس ایس پی نواب شاہ رائے اعجاز کو گرفتار کر لیا، رائے اعجاز ڈی پی او گجرات بھی تعینات رہ چکےہیں۔  ترجمان نیب کے مطابق رائے اعجاز نے گجرات میں 70 کروڑ سے زائد کرپشن کی، چند دیگر افسر بھی ملوث ہیں،  مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ نیب کی خصوصی ٹیم رائے اعجاز کو لاہور منتقل کرے گی۔