کہکشاں میں سورج سے 70 گنا بڑا بلیک ہول دریافت

کہکشاں میں سورج سے 70 گنا بڑا بلیک ہول دریافت


(24 نیوز) ماہرین فلکیات نے کہکشاں میں ایک اور بڑے بلیک ہول کو دریافت کیا ہےجس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ سورج کے حجم سے 70 گنا بڑا ہے۔

خلائی تحقیق سے متعلق ʼنیچرنامی جریدے نے چینی ماہرین فلکیات کی ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں اس بلیک ہول کو ʼایل بی ون کا نام دیا گیا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ماہرین فلکیات کا یہ خیال تھا کہ سورج کے حجم سے 20 گنا بڑے بلیک ہول موجود نہیں ہیں۔

ایل بی ون کا کھوج لگانے کے لیے چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے جدید ترین ٹیلی سکوپ (لاموسٹ) استعمال کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer