قتل کی لزرہ خیز  وارداتیں ،  8 افراد جاں بحق

 قتل کی لزرہ خیز  وارداتیں ،  8 افراد جاں بحق


اوکاڑہ(24نیوز) دیرینہ دشمنی اور گھریلو تنازع 8 افراد کی جان لے گیا ، کلہاڑیوں کے وار کر کے ماں ،دو بیٹیوں سمیت رشتہ دار کو قتل کر دیا گیا ، جبکہ چارسدہ میں ملزم کی  فائرنگ سےپریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان شیرپاؤ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 38ڈی میں پیش آیا دو گرپوں کی  دیرینہ دشمنی نتیجے میں 4 خواتین  کوقتل کر دیا گیا،مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہےمخالفین نے فائرنگ سے ماں، بیٹیوں سمیت رشتہ  دار  کوقتل کیا،مقتول خواتین کی شناخت مریم، اس کی 2بیٹیوں صائمہ اورخالدہ اور نواسی فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے،مریم بی بی اپنی بیٹیوں صائمہ، خالد بی بی  اور نواسی فاطمہ کے ہمراہ  گھر میں موجود تھیں کہ اچانک اسلحہ سے لیس چند ملزمان گھر میں داخل ہو گئے اور فائرنگ ،خنجروں  اور کلہاڑیوں کے وار کر کے خواتین کو   قتل  کیاگیا، ملزمان خونی واردات کر کے فرار ہو گئے ۔

 قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی اصل وجہ دیرینہ دشمنی ہے اور ان دو گروپوں کا گزشتہ تین سال سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے ،جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب چاسدہ میں  ملزم کی فائرنگ سے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان شیر پاؤ سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اس سے پہلے اپنی اہلیہ کو بھی قتل کیا تھا ، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER