کتے اب جان لیوا امراض کی تشخیص کریں گے، نئی تحقیق

کتے اب جان لیوا امراض کی تشخیص کریں گے، نئی تحقیق


24 نیوز : نئی تحقیق کے مطابق کتے اب ڈاکٹرز کے معاون بن کر بیماریوں کی تشخیص کریں گے، برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتے کینسر اورذیابیطس کی تشخیص کرسکتے ہیں۔

 تفصٰیلات کے مطابق برطانیہ کی ’ درہم یونیورسٹی ‘ کے سائنسدانوں نے ملیریا کی تشخیص کے لیے کتوں سے متعلق کام کرنے والے ایک سماجی ادارے کی مدد سے کتوں کی تربیت کی ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتے نہ صرف کینسر اور ذیابیطس کے چند اقسام کی تشخیص کر سکتے ہیں بلکہ کتے ملیریا جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص بھی آسانی سے کر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ’میڈیکل ڈٹیکشن ڈاگز آرگنائیزیشن‘  کی مدد سے کتوں کی تربیت کی ہے، جو بو سونگھنے کی اپنی خصوصی صلاحیت کو استعمال کرکے جان لیوا کی تشخیص کریں گے۔ واضح رہے  کہ ملیریا کے باعث ہر سال دنیا میں لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، اب کتے اس جان لیوا امراض کی تشخیص کریں گے۔