پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رحجان

 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رحجان


کراچی (24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کبھی تیزی کبھی مندی، کاروبار کا اختتام ہنڈرڈ انڈیکس میں ڈیڑھ سو پوائنٹ کے اضافے پر ہوا، تاہم کاروبار اور شئیرز کی مالیت کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو پوائنٹ کا اضافہ اور تقریبا ایک سو پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پچپن پوائنٹ کے اضافے سے اکتالیس ہزار چھ سو نو پر بند ہوا۔ 

علاوہ ازیں کل تین سو چھیاسی کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو بیالیس کی قیمت میں اضافہ اور دو سو چونتیس کی قیمت میں کمی  ریکارڈ کی گئی جبکہ شئیرز کی خرید و فروخت میں انتیس فیصد کمی دیکھی گئی۔  مجموعی طور پر بتیس کروڑ اٹھہتر لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا،  واضح رہے کہ مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت میں چار ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔