پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپےفی لیٹر تک اضافہ کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپےفی لیٹر تک اضافہ کی سفارش


اسلام آباد(24نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافے کی سفارش کر دی۔ مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے ڈالی۔اوگرا نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی ہے۔  قیمتوں میں اضافہ کا تعین وزیر خزانہ اسد عمر وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کل کریں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی اور رواں مہینے اکتوبر میں اوگرا کے کہنے کے باوجود وزیراعظم نے اسد عمر کو قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اب حکومت عوام پر اتنا بڑا بوجھ ڈالے گی یا ایک بار پھر عوام کو ریلیف دینے کا سوچے گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔