امریکی خلائی جہاز کا سورج کے قریب جانیکا نیا عالمی ریکارڈ

امریکی خلائی جہاز کا سورج کے قریب جانیکا نیا عالمی ریکارڈ


نیو یارک ( 24 نیوز ) امریکی خلائی جہاز پارکر سولر پروب نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، سورج کی جانب سفر کرنے والا سب سے تیز   ترین انسانی ساختہ مشین بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

ناسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 29 اکتوبر کو پارکر سولر پروب سورج کے اتنے قریب پہنچ گیا کہ سورج اور خلائی جہاز کے درمیان فاصلہ 4کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر رہ گیا،  جو ایک ریکارڈ ہے۔

علاوہ ازیں پارکر سولر پروب نے تیز رفتار خلائی جہاز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ خلائی جہاز 153،454 میل  فی گھنٹہ کی رفتار سےسورج کی جانب سفر کرنے والا سب سے تیز  ترین انسانی ساختہ مشین ہے.یاد رہے  اس سے پہلے یہ ریکارڈ  اپریل 1976 میں جرمن امریکی Helios 2 مشن کی طرف سےمقرر  کیا گیا تھا۔ناسا نے مزید بتایا کہ  پارکر سولر پروب   2024 میں 430،000 میل فی گھنٹہ کی تیز ترین رفتار کو حاصل کر کے اپنے قائم شدہ ریکارڈ کو توڑ دے گا۔