کسٹم حکام نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کسٹم حکام نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی


24نیوز :  اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،صوابی کے رہائشی زرولی کے سامان سے 2کلو 38گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی،ملزم نجی ایئرلائین سے جدہ جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق   نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم احکام نے بڑی کارروائی کی، ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ صوابی کے رہائشی زرولی کے سامان سے 2کلو 38گرام آئس ہیروئین برآمد کی  گئی۔ آئس ہیروئین کپڑوں میں چھپائی گئی تھی، مسافر نجی ایئرلائین جی پرواز پی اے سے جدہ جارہا تھا،  حکام نے مسافر زر ولی کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔