لاہور میں ہیلمٹ چوری کی واردات، ویڈیو 24نیوز کو موصول

لاہور میں ہیلمٹ چوری کی واردات، ویڈیو 24نیوز کو موصول


لاہور (24نیوز) ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ مہم میں چالان سے بچنے کیلئےہیلمٹ چوری ہونا شروع ہوگئے، لاہور میں ہیلمٹ چوری کرتے ہوئے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی۔

پابندی کے باعث مہنگے داموں بکنے والے ہیلمٹ کو باآسانی پانے کا انوکھا انداز، خیابان جناح روڈ پر کار سوار شہری نے موٹرسائیکل پر پڑے ہیلمٹ کو چرا لیا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شلوارقمیض میں ملبوس کار سے اترتا ہے اور آس پاس دیکھتا ہے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کار سوارنےبائیک سےہیلمٹ چڑایااورچلتابنا۔

 ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔