حکومت کے فیصلوں سے عوام پریشان

حکومت کے فیصلوں سے عوام پریشان


اسلام آباد(24نیوز)تحریک انصاف کی حکومت نےکئی شعبوں میں ٹیکسوں میں اضافہ کردیا، جس سےنہ صرف محنت کش طبقے کےمسائل میں اضافہ ہواہےبلکہ کاروباری طبقہ بھی مشکلات کاشکارہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دوسرےماہ میں داخل ہوگئی ہے ۔حکومت کاپلان ،غریب شخص کی زندگی کی حالت بدلنےکا، لیکن منی بجٹ میں مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں اضافے نے دیگر طبقات کیطرح تاجربرادری کوبھی مشکلات میں ڈال دیا۔ 

جہاں تاجر پریشان ہیں وہی محنت کش طبقہ بھی مہنگائی کا رونارونےلگاہے۔ مزدوروں کے مطابق مہنگائی نے ان کے مسائل اور بھی بڑھا دیئے ہیں۔ نئےٹیکسوں کےنفاذکےبعد اشیائےخوردونوش ودیگراشیائےضروریہ کی قیمتوں میں 5فیصد سےزائد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ایک عام شہری کی زندگی مزیدمتاثرہوگئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔