ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد(24نیوز) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرخارجہڈاکٹر جواد ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، ڈاکٹر جواد ظریف نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو مبارکباد پیش کی۔  دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ باضابطہ مذاکرات میں باہمی تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاملات، انسداد دہشت گردی، تجارت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ 
مذاکرات میں خطے کے مسائل سمیت افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور عالمی امور باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان نے ایران ،سعودی عرب تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا۔  دونوں ممالک نے باہمی تعلقات میں فروغ اور ایک دوسرے کے مفاد کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا، ایران نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔