سائنس فیسٹیول میں طالبات کے پراجیکٹس نے شرکاءکے دل موہ لئے

سائنس فیسٹیول میں طالبات کے پراجیکٹس نے شرکاءکے دل موہ لئے


حیدر آباد ( 24نیوز )حیدرآباد میں میگا سائنس فیسٹول منعقد کیا گیا جہاں سرکاری اسکولز کی طالبات کے بنائے ہوئے سائنسی ماڈلز فیسٹول کی زینت بنے۔

سرکاری سکولز کی طالبات میں سائنسی معلومات فراہم کرنے کے لیے حیدرآباد کے نجی بینکوئٹ میں میگا سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا،فیسٹول میں طالبات نے اپنے پراجیکٹس پیش کیے اور پریزنٹیشنز دیں-

ایک طالبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت حوصلہ ملا ہے مختلف اسکولز کی لڑکیاں یہاں آئی ہیں ہمیں حوصلہ ملا ہے ،میں سمجھتی ہوں سارے سکولز میں ایسی نمائشیں ہونی چائیے اور لیبارٹریاں بھی ہونی چائئیں جس سے تجربات بھی ہوں اور دلچسپی بھی نظر آئے۔

شرکاءکا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف طالبات کو پریکٹیکل ورک کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان میں نئے تجربات کرنے کا اعتماد بھی پیدا ہوتا ہے۔یہاں گورنمنٹ سکول کے اسٹوڈنٹس ہیں ٹیچرز کی محنت ہے بچوں کی محنت ہے جو ہم ماڈلز بناکر یہاں لاتے ہیں بچے بہت زیادہ خوش ہیں یہاں آکر بہت زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔

شرکاءکا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولز میں جدید لیبز بنائی جائیں اور حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو تعلیمی معیار میں حیران کن طور پر تبدیلی آئیگی اور طالبات کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کیا جاسکے گا۔