خیبر پختونخوا محکمہ اوقاف کا اقلیتی طلبہ کیلئے اچھا اقدام


پشاور (24 نیوز) خیبرپختونخوا محکمہ اوقاف کا اقلیتی برادری کے لیے اچھا اقدام، صوبے کے 300 ذہین اقلیتی طلبہ کے لیے سکالرشپ دینے کا فیصلہ کردیا گیا۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 300 اقلیتی طلبہ کو سکالر شپ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 120 انٹرمیڈیٹ، 120 گریجویٹ اور 40 پوسٹ گریجویٹ طلباء کو سکالرشپ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ میڈیکل انجئیرنگ اور پی ایچ ڈی کے 20 طلبہ کو بھی سکالر شپ دی جائے گی، جبکہ انٹر کے اقلیتی طالب علموں کو 15 ہزار، گریجویٹ کو 20 ہزار اور اعلامیے کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کے اقلیتی طلبہ کو 25 ہزار دئیے جائیں گے۔