کرسمس گزر گیا، مسیحوں کی مذہبی تہوار کی خوشیاں آج بھی تازہ

کرسمس گزر گیا، مسیحوں کی مذہبی تہوار کی خوشیاں آج بھی تازہ


پشاور(24نیوز) بھائی چارے کے تحت ایک بار پھر سے سجا کرسمس میلہ ، سبھی مذاہب کے پیروکاروں نے شرکت کرکے مذہبی رواداری کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی شروعات اور کرسمس کی خوشیاں جہاں عیسائی برادری کیلئے مقدس ہیں تو وہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیتی ہیں۔ اسی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے تحت پشاور میں سجا کرسمس میلہ میں نہ صرف عیسائی برادری  شرکت کی بلکہ اس تہوار میں مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں نے بھی ان کا ساتھ دے کر ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔

پشاورسروسزکلب میں منعقدہ اس تقریب کے دوران شرکاء نے کہا کہ مسلمان عید کے موقع پر، سکھ بابا گرونانک کی تقریب اور ہندو دیوالی پر سب کو ساتھ لے کرچلیں تو ملک میں امن کی فضا خود بخود قائم ہو گی۔

واضح رہے کہ تقریب کے دوران تمام مذاہب کے لوگوں نے اکٹھے کرسمس کیک کاٹا اور تقریب میں موجود سانتا کلاز کے تحائف اور اس کی محبت شرکاء کی توجہ کا مرکزبنی رہی۔