جہلم: 33 لاکھ سال پرانے انتھریکوتھیریڈ خاندان کی کھوپڑی دریافت

جہلم: 33 لاکھ سال پرانے انتھریکوتھیریڈ خاندان کی کھوپڑی دریافت


  جہلم (24نیوز) کھوپڑی کا وزن دس کلو اورلمبائی ایک فٹ ہے۔ یہ جانور ارتقائی طور پر وہیل اور دریائی گھوڑے کے قریب اور اس وقت ناپید ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھوپڑی کی دریافت پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر پنجاب یونیورسٹی غیور عباس، مقامی فیلڈ گائیڈ چوہدری عابد حسین اور مہتاب خان کی کوششوں سے ہوئی۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے تتروٹ سے پہلے بھی جانوروں کی باقیات دریافت ھو چکی ہیں۔ ہاتھی، گینڈے، دریائی گھوڑے، بھینس، بکری، ہرن سمیت گھوڑے کے فوسل مل چکے ہیں۔ تتروٹ ہی سے ایشیا کا سب سے بڑا ہاتھی دانت بھی دریافت ہوچکا ہے۔

مزید دیکھیں: