بھارت میں جمہوریت کرپٹ ہوچکی، سپر سٹار رجنی کانت کی سیاست میں انٹری


بھارت (24نیوز)تامل فلموں کے سپرسٹار بھی نظام بدلنے کے لئے نکل آئے، رجنی کانت کا اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹاررجنی کانت بھی نظام بدلنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ رجنی کانت نے باقاعدہ طور پر اپنی سیاسی پارٹی بنانے اور تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیاہے۔ رجنی کانت نے مزید واضح کیا کہ بھارت میں جمہوریت کرپٹ ہوچکی ہے اسے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور اداکار کمل حسن نے رجنی کانت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔