شریف خاندان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، سیاسی امور پر بات چیت کا امکان

شریف خاندان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، سیاسی امور پر بات چیت کا امکان


اسلام آباد (24نیوز) شریف خاندان کی آج سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع، ملاقات میں شریف خاندان کے اندر این آر او کا امکان ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ حسین نواز بھی پہلے سے ہی وہیں پر موجود ہیں۔ عمرہ اور زیارت کے علاوہ نواز اور شہباز شریف کی تمام تر سرگرمیاں خفیہ رکھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی خاندان بھی شریف خاندان کے اختلافات میں دلچسپی لے رہا ہے اور معاہدے میں ضامن بھی بن سکتا ہے۔ اختلافات دور ہونے کی صورت میں نواز شریف بتدریج خاموشی اختیار کریں گے۔ اگر نواز شہباز اختلافات ختم ہو جاتے ہیں تو پارٹی کے تمام معاملات شہباز شریف کو منتقل ہو جائیں گے اور نواز شریف اپنی تمام تر توجہ نیب ریفرنسز پر مرکوز کریں گے۔

مزید دیکھیے