آصف زرداری کی حضرت داتا گنج بخش کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

آصف زرداری کی حضرت داتا گنج بخش کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی


لاہور (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ اور بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر صدر لاہور حاجی عزیز الرحمان چن ،جنرل سیکرٹری اسرار بٹ ،صدر علما وونگ مولانا یوسف اعوان سمیت دیگر اُن کے ہمراہ تھے۔

داتا دربار پر حاضری کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی شاہو پر بی بی پاک دامن پر بھی حاضری دی، جہاں آغا شاہ حسین قزلباش نے ان کا استقبال کیا۔ جیالوں کی جانب سے گل پاشی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔