پاکستان میں 2017 کا آخری سورج غروب ہوگیا،رواں سال کیا ہوا،جانئے


لاہور (24نیوز) سال 2017 کا سورج تلخ وشیریں یادیں لے کر رخصت ہوگیا، کل نئے سال کا سورج نئی اُمیدیں لے کر طلوع ہوگا، ملک بھر میں نئے سال کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سال میں بہت سے سیاسی اتارچڑھاؤ آئے۔ پاناما لیکس آئیں۔ سپریم کورٹ میں بڑے بڑے کیسزسنے گئے۔ نوازشریف اور جہانگیرترین نااہل ہوئے۔ اسحاق ڈار کے گرد گھیرا تنگ رہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی ہوئی۔ وزیر قانون زاہد حامد کو وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا۔

سال 2017 میں پاک آرمی نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ آپریشن ردالفساد کے تحت سرزمین پاکستان سےفساد برپا کرنے والے عناصر کو ٹھکانے لگایا۔ کئی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

کرکٹ کے میدانوں سے بھی کئی اچھی خبریں آئیں۔ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوا۔ پاکستان نے آئی سی سی روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون پاکستان آئی۔ سری لنکن ٹیم پاکستان آئی۔ ۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نمبر 1 ٹیم بنا۔

۔ 2017 میں شوبز کا ستارہ بھی خوب جگمگایا۔ لالی وڈ فلموں نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا۔ پنجاب نہیں جاؤں گی، نا معلوم افراد 2، یلغار اور بہت سی فلمز شائقین کی توجہ کا مرکز بنی۔