سندھ سے بغیر مشاورت کے پانی بند کرنا ناانصافی ہے: مولا بخش چانڈیو

سندھ سے بغیر مشاورت کے پانی بند کرنا ناانصافی ہے: مولا بخش چانڈیو


کراچی (24 نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کبھی وفاقی چہرہ دکھایا ہے نہ کبھی ان کی قیادت نے ایسا کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے شریف بردران اور ن لیگ کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت نے کبھی وفاقی چہرہ دکھایا ہے نہ کبھی ان کی قیادت نے ایسا کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر کسی شیڈول کے سندھ کا پانی بند کرنے کو بہت بڑی زیادتی قرار دیا اور کہا کہ سندھ سے بغیر مشاورت کے پانی بند کرنا ناانصافی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے منظور وسان کے خواب کی تعبیر بتانے سے بھی معذرت کر لی۔