پرویز مشرف نے قانونی مشاورت کیلئے اپنے وکیل کو دوبئی طلب کر لیا

پرویز مشرف نے قانونی مشاورت کیلئے اپنے وکیل کو دوبئی طلب کر لیا


اسلام آباد (24 نیوز) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے امکانات، پرویز مشرف نے وطن واپسی پر قانونی مشاورت کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ کو دوبئی طلب کر لیا۔

پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لیے قانونی مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ سے قانونی مشاورت کے لیے رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبئی طلب کر لیا ہے۔ اختر شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے قانونی مشاورت کے لیے دوبئی طلب کیا ہے، دوبئی میں پرویز مشرف کے خلاف کیسز پر قانونی مشاورت ہو گی۔

جنوری کے پہلے ہفتے دوبئی میں قانونی مشاورتی اجلاس ہوگا۔ پرویز مشرف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، اگر انہیں سیکیورٹی دی جائے تو وہ وطن آنے کو تیار ہیں اور سنگین غداری کیس سمیت تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔