شہباز شریف نے” یو ٹرن“ لے لیا


اسلام آباد( 24نیوز ) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین شہباز شریف نے نیب حکام کی طلبی اور بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کردیا۔

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین شہباز شریف نے پی اے سی کے پہلے اجلاس میں نیب کے 108مقدمات کے التوا پر بریفنگ لینے کیلئے طلب کیا تھا،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی طرف سے نیب اور ایف آئی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،نیب حکام کل منگل کو طلب کیاگیا تھا۔

نیب حکام سے بریفنگ لینے کے معاملے پر چیئرمین پی اے سی کا پہلا”یوٹرن“سامنے آیا ہے،فی الحال نیب حکام بریفنگ نہیں دینگے آئندہ کسی اجلاس میں پھر طلب کیا جاسکتا ہے۔