آصف زرداری اجازت دیں تو 1 ہفتے میں پی ٹی آئی کی حکومت گرا دیں گے: بلاول

آصف زرداری اجازت دیں تو 1 ہفتے میں پی ٹی آئی کی حکومت گرا دیں گے: بلاول


کراچی(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دیں تو ہم ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی حکومت گرا سکتے ہیں۔ صرف 6 سیٹ کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا، یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مقتول رہنما علی رضاعابدی کی رہائش گاہ پر ان کے والد سے تعزیت کی ۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے بولے تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو آتا نہیں تھا اب پتہ چلا ہے کہ ان کا حساب بھی کمزور ہیں۔'میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں ہیں اور تحریک انصاف کو ہماری حکومت گرانے کے لئے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا صرف 6 سیٹوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ اگر صدر زرداری اجازت دیں تو ہم پی ٹی آئی حکومت کو ایک ہفتے میں گراسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت گرانے کی ہر سازش کو ناکام کریں گے، سندھ کے عوام وزیراعلیٰ کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔

جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے حالیہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں پوچھے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا، یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے، ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔