نئے سال کا شاندار استقبال، پاکستان سمیت کئی ملک روشنیوں سے نہا گئے

نئے سال کا شاندار استقبال، پاکستان سمیت کئی ملک روشنیوں سے نہا گئے


 ( 24 نیوز )پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے۔

خوش آمدید 2019 سال نو کا آغاز، زبردست آتشبازی کےساتھ سال نو کا آغاز ہوگیا،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کو شاندار آتش بازی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

نیا سال نئی سوچ، نئے جذبے لے کر آتا ہے۔ ایک سال کا سورج غروب ہوتا ہے تو اگلے سال کی تقریبات کی خوشیاں عروج کو پہنچ جاتی ہیں۔ 12 بجنے کیلئےلوگوں کی نظریں گھڑی پر ٹک جاتی ہیں اور جیسے ہی 12 بجتے ہیں، خوشیوں کے فوارے پھوٹ پڑتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف اوقات میں 12 بجتے ہیں جس کے بعد آتش بازی اور میوزک کے ذریعے نئے سال کا آغاز ہوجاتا ہے۔

اس سال بحرہ اوقیانوس کے ملک ساموا میں سب سے پہلےنئے سال کا آغاز ہوا۔  12بجتے ہی پورا ملک روشنیوں میں نہا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بھی نئے سال کی خوشیاں منائی گئیں، نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئےسیاح بڑی تعداد میں آکلینڈ ہاربر برج پر اکٹھے ہوئے، سٹی ٹاورآکلینڈ پر نئے سال کے استقبال کیلیے شاندار آتش بازی کی گئی ۔اسکائی ٹاورآکلینڈ میں نئے سال کے استقبال کیلیے رنگ و نور کی برسات سے لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ لوگوں نے ایک دوسرےکونئےسال کی مبارک باد پیش کی.

سال 2019 کا شاندار استقبال  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی ہوا ، 12 بجتے ہی آسمان پر  رنگ و نور کی بارش ہوگئی، ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں لوگ اس حسین نظارے کو دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ شاندار آتش بازی دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔