اصغر خان کیس میں اہم پیشرفت

اصغر خان کیس میں اہم پیشرفت


اسلام آباد(24نیوز) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کر دی،عدالت نے اصغر خان کے قانونی ورثا کو نوٹس جاری کردئیے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی، جس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے، دورانِ سماعت سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کے وکیل نے کہا معاملہ 24 سال پرانا ہے،تمام سیاستدانوں نے رقوم لینے سے انکار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایف آئی اے نے توکہہ دیا کہ کوئی شہادت ہی نہیں ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ تمام بیانات میں گیپس ہیں،عدالت نےریمارکس میں کہا کہ معاملہ ایئرمارشل اصغرخان سے متعلق ہے جو کافی عرصہ سرد خانے میں رہا، سپریم کورٹ نے معاملے کو دوبارہ اٹھایا، ایف آئی اے نے سویلین کی حد تک کیس کی تفتیش کی جس سے ثابت ہوا کہ پیسہ تقسیم ہوا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فائنل رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا کہ اس کے پاس کوئی شہادت نہیں اور معاملہ ختم کرنے کی سفارش کی ہے، عدالت نے استفسارکیا کہ عدالت کو بتائیں اس معاملے پر مزید کیا کیا جائے؟جس کے بعدعدالت نے اصغر خان کے قانونی ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔