عوام کیلئے نئے سال پر اچھی خبر، پٹرول سستا ہوگیا

عوام کیلئے نئے سال پر اچھی خبر، پٹرول سستا ہوگیا


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی کی حکومت کا نئے سال کے موقع پر عوام کو بہترین تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے عوام کو نئے سال کاتحفہ دے دیا۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت90روپے 97پیسے لٹرمقرر کر دی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ مٹی کا تیل 0.52 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔