ناسا کا خلائی جہاز آج ایک نئی تاریخ رقم کرےگا

ناسا کا خلائی جہاز آج ایک نئی تاریخ رقم کرےگا


( 24 نیوز ) امریکی خلائی ادارہ ناسا کی طرف سے ایک نئی تاریخ رقم ہو جائے گی جب  ناسا کا خلائی جہاز نئے افق پلوٹو کے مدار سے باہر ایک سیارچے الٹیما ٹولیکے قریب سے گزرے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ سیارہ زمین سے ساڑھے چھ ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اگر خلائی جہاز اس کے پاس سے گزرا تو یہ نظامِ شمسی کا سب سے دور سیارہ یا سیارچہ ہو گا جس تک انسان کا بنایا ہوا کوئی خلائی جہاز پہنچنے میں کامیاب ہو گا۔یہ فاصلہ اتنا دور ہے کہ یہاں سے زمین تک سگنل پہنچنے میں چھ گھنٹے آٹھ منٹ کا وقت لگتا ہے۔

واضح رہے خلائی جہاز نئے سال کی پہلی شب پلوٹو کے مدار کے قریب سے گزرے گا۔