"2019 ترقی کا سال ہو گا"



اسلام آباد ( 24 نیوز ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو یک جہتی کا پیغام دیتے ہوئے نئے سال کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرامن، متحرک اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے، 2019 ترقی کا سال ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھیں، ہم سب مل کر انشا اللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداءاور پرعزم پاکستانیوں کو سلام بھی پیش کیا۔