حکومت مشکلات کا شکار،سٹیٹ بینک کے قرضے9کھرب روپے سے تجاوز کر گئے


کراچی(24نیوز) حکومت کی طرف سے اخراجات کے لیے رواں مالی سال کے دوران مرکزی بینک سے لیے گئے قرضے 9 کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران حکومت نے پہلے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات کے لیے مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 9 سو ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کے قرضے لیے۔

گزشتہ مالی سال کے پورے بارہ ماہ کے دوران حکومت نے مرکزی بینک سے 887 ارب روپے قرض لیا تھا،، نئے قرض میں سے حکومت نے 466 ارب کمرشل بینکوں کا قرض لوٹایا،، جبکہ 433 ارب روپے سے دوسرے روز مرہ کے اخراجات پورے کیے،، حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی اخراجات پورے کرنے کے لیے اس دوران بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 75 ارب 43 کروڑ روپے قرض لیا۔